اردو

urdu

ETV Bharat / state

ملک بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 10لاکھ 96 ہزار سے متجاوز - بھارت کورونا اپڈیٹ

چار دن بعد ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کم ہوکر 16 ہزار سے نیچے آگئے ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15،510 کیسز کی رپورٹ ہے، حالانکہ شفایاب مریضوں کی تعداد کم رہنے سے ایکٹیو کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

india corona
ملک بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 10لاکھ 96 ہزار سے متجاوز

By

Published : Mar 1, 2021, 2:31 PM IST

ملک میں اب تک ایک کروڑ 43 لاکھ ایک ہزار 266 افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔

پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 15،510 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 96 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اس سے قبل 25 فروری کو 16،738 ،26 فروری کو 16،577 ،27 فروری کو 16،488 اور 28 فروری کو 16،752 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 11،288 مریض صحت مند ہو ئے جس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ سات لاکھ 86 ہزار 457 ہوچکی ہے۔ ایکٹیو کیسز کی تعداد 4116 سے بڑھ کر 1.68 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران اس جان لیوا وبا سے اموات کی تعداد 106 سے بڑھ کر مجموعی تعداد ایک لاکھ 57 ہزار 157 ہوگئی ہے۔

ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 97.07 فیصد، ایکٹیو کیسز کی شرح 1.52 فیصد جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.41 فیصد ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details