کورونا وائرس ’كووڈ -19‘ سے ملک بھر میں اب تک 90 طبی اہلکار متاثر ہو چکے ہیں ۔ وزارت صحت کے ذرائع نے یہ اطلاع دی ۔
ملک میں کورونا وائرس سے 90 طبی اہلکار متاثر - لاک ڈاؤن کی 21 دن کی مدت منگل کو ختم ہونے والی ہے ۔
ملک بھر میں کورونا سے اب تک 90 طبی اہلکار متاثر ہو چکے ہیں ۔ وزارت صحت کے ذرائع نے یہ اطلاع دی ۔
![ملک میں کورونا وائرس سے 90 طبی اہلکار متاثر ملک میں کورونا وائرس سے 90 طبی اہلکار متاثر](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-6768678-327-6768678-1586716234184.jpg)
ملک میں کورونا وائرس سے 90 طبی اہلکار متاثر
ذرائع کے مطابق ان طبی اہلکاروں میں كووڈ -19 مریضوں کا علاج کرنے والےطبی اہلکاروں کے علاوہ بیرون ملک سے سفر سے لوٹ کر آئے ڈاکٹر بھی شامل ہیں ۔ اسی درمیان پورے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے نافذ لاک ڈاؤن کو 30 اپریل تک بڑھائے جانے کا امکان ہے ۔ لاک ڈاؤن کی 21 دن کی مدت منگل کو ختم ہونے والی ہے ۔
واضح رہے کہ راجستھان، اڈیشہ ، پنجاب، مہاراشٹر، تلنگانہ اور مغربی بنگال جیسی ریاستوں نے اپریل کے اواخر تک لاک ڈاؤن میں توسیع کر دی ہے ۔