اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی میں کورونا کے 293 نئے مریض - کورونا انفیکشن کی تعداد 27 ہزار سے زیادہ

دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

دہلی میں کورونا کے 293 نئے مریض
دہلی میں کورونا کے 293 نئے مریض

By

Published : Apr 27, 2020, 9:36 AM IST

بھارت میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 27 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔ جبکہ دارالحکومت دہلی میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 2918 ہوگئی ہے۔

اتوار کے روز دارالحکومت دہلی میں کورونا کے 293 نئے مریضوں کی اطلاع ملی ہے اور اس کے ساتھ ہی دہلی میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 2918 ہوگئی ہے۔

دہلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد اب تک 54 ہوچکی ہے جس میں ہفتے کے روز ایک موت بھی شامل ہے۔ حالانکہ اتوار کے روز کورونا سے ایک بھی موت نہیں ہوئی ہے۔ وہیں دہلی میں ایکٹیو مریضوں کی تعداد 1987 تک جا پہنچی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details