اردو

urdu

By

Published : Apr 14, 2021, 9:35 PM IST

ETV Bharat / state

'صحافیوں کو ترجیحی بنیاد پر کورونا ویکسین لگائی جائے'

اروند کیجریوال نے کہا کہ صحافی بے حد مشکل حالات میں رپورٹنگ کر رہے ہیں۔ انھیں فرنٹ لائن ورکر کی طرح مانا جانا چاہیے

journalists on priority basis'
journalists on priority basis'

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے مرکزی حکومت سے صحافیوں کے لیے کورونا ویکسین لگانے کی سہولت مہیا کروانے کی درخواست کی ہے۔

مسٹر کیجریوال نے اپنے آفیشیل ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا ’صحافی بے حد مشکل حالات میں رپورٹنگ کر رہے ہیں۔ انھیں فرنٹ لائن ورکر کی طرح مانا جانا چاہیے اور انھیں ترجیحی بنیاد پر ویکسین لگوانے کی اجازت دی جانی چاہیے۔ دہلی حکومت اس بارے میں حکومت کو خط لکھ رہی ہے'۔

غور طلب ہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق اس وقت جاری قومی کورونا ٹیکہ کاری کی مہم کے تحت صحت اہلکار، فرنٹ لائن ورکر اور 45 برس کی زیادہ عمر کے عوام کورونا ویکسین لگوانے کے اہل ہیں۔ یہ مہم جنوری میں شروع کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے
جموں و کشمیر: کورونا کیسز میں ریکارڈ توڑ اضافہ

کئی میڈیا اداروں اور شہری تنظیموں نے بھی صحافیوں کو کورونا ویکسین ترجیحی بنیاد پر لگائے جانے کی درخواست کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details