اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی میں تمام تعطیلات کے دنوں میں کورونا ویکسینیشن ہوگی - ویکسینیشن مراکز کی تعداد میں بھی اضافہ

دہلی میں اب کورونا ویکسین اتوار اور گزٹڈ چھٹیوں سمیت تمام تعطیلات کے دنوں میں بھی لگائی جائے گی، مرکزی حکومت کی ہدایت کے بعد دہلی حکومت نے یہ فیصلہ لیا ہے۔

کورونا ویکسینیشن
کورونا ویکسینیشن

By

Published : Apr 3, 2021, 11:01 AM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں اتوار اور گزٹڈ چھٹی سمیت تمام تعطیلات کے دنوں میں بھی کورونا ویکسینیشن ہوگی۔ مرکزی حکومت کی ہدایت کے بعد دہلی حکومت نے یہ فیصلہ لیا ہے۔

کورونا ویکسینیشن

وہیں دہلی میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے درمیان حکومت مسلسل ویکسینیشن میں تیزی لانے میں مصروف ہے۔ ایک طرف ویکسینیشن کے لئے جہاں عمر کی حد بندی میں نرمی کی گئی ہے، جس کے بعد 45 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد ویکسین لے سکتے ہیں۔

اسی کے ساتھ ہی ویکسینیشن مراکز کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جارہا ہے۔ دارالحکومت میں اب ویکسینیشن مراکز کی تعداد کو بڑھا کر 600 کے قریب کردیا گیا ہے۔ بتادیں کہ اب تک دہلی میں 500 کے قریب مراکز تھے۔

دریں اثنا کورونا ویکسینیشن میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت بڑھانے کے لئے مرکزی حکومت نے تمام ریاستوں کو روزآنہ ویکسینیشن کرنے کی ہدایت کی تھی۔ اسی کے تحت اب دہلی حکومت نے اتوار سمیت تمام گزٹڈ چھٹیوں میں بھی ویکسین دینے کا فیصلہ کیا ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details