اردو

urdu

ETV Bharat / state

ملک میں کووڈ ویکسینیشن تقریباً 113 کروڑ - کووڈ19 کے 8865 نئے کیسز رپورٹ

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 59.75 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین دی گئی۔ اس کے ساتھ ہی کووڈ ویکسینیشن کرانے والوں کی تعداد 113 کروڑ کے قریب پہنچ گئی ہے۔

ملک میں کووڈ ویکسینیشن تقریباً 113 کروڑ
ملک میں کووڈ ویکسینیشن تقریباً 113 کروڑ

By

Published : Nov 16, 2021, 1:16 PM IST

نئی دہلی: ملک میں کووڈ ویکسینیشن مہم کے ذریعے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59.75 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین دی گئی۔ اس کے ساتھ ہی کووڈ ویکسینیشن کرانے والوں کی تعداد 113 کروڑ کے قریب پہنچ گئی ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 59 لاکھ 75 ہزار 469 افراد کو کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک کل ویکسینیشن کی تعداد 112 کروڑ 97 لاکھ 87 ہزار 45 ہو گئی ہے۔

وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11,971 کووڈ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک تین کروڑ 38 لاکھ 61 ہزار 756 افراد کووڈ سے شفا یاب ہوچکے ہیں اور اس کی شرح 98.27 فیصد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ19 کے 8865 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک میں ایک لاکھ 30 ہزار 793 کووڈ مریض زیر علاج ہیں اور یہ شرح 0.38 فیصد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 11 لاکھ سات ہزار 617 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں اور اب تک کل 62 کروڑ 57 لاکھ 74 ہزار 159 کووڈ ٹسٹ کیے جاچکے ہیں۔



یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details