نئی دہلی: کووڈ ویکسینیشن مہم میں ملک میں 112.34 کروڑ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین دی گئی ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 30 لاکھ 20 ہزار 119 افراد کو کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک ویکسینیشن کی مجموعی تعداد 112 کروڑ 34 لاکھ 30 ہزار 478 ہوگئی ہے۔
وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ں 11926 کووڈ مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس سے یہ تعداد بڑھ کر تین کروڑ 38 لاکھ 49 ہزار 785 ہوچکی ہے اور یہ شرح 98.26 فیصد ہے۔
مزید پڑھیں:
ملک میں کووڈ ویکسینیشن 112.34 کروڑ سے متجاوز - کووڈ 19 کے 10229 نئے کیسز
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 30 لاکھ 20 ہزار 119 افراد کو کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک ویکسینیشن کی مجموعی تعداد 112 کروڑ 34 لاکھ 30 ہزار 478 ہوگئی ہے۔
ملک میں کووڈ ویکسینیشن 112.34 کروڑ سے متجاوز
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ 19 کے 10229 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک میں ایک لاکھ 34 ہزار 96 کووڈ مریض زیر علاج ہیں۔ اور یہ شرح 0.39 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں نو لاکھ 15 ہزار 198 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں۔ اب تک کل 62 کروڑ 46 لاکھ 66 ہزار 542 کووڈ ٹسٹ کیے جاچکے ہیں۔
یو این آئی