اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وبا کی تیسری لہر کو آنے سے روکنا ہوگا: وزیراعظم - دہلی نیوز

وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ کورونا وبا کی تیسری لہر کو روکنے کے لیے سبھی کو مل کر کووڈ سے متعلق رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔

کورونا وبا کی تیسری لہر کو آنے سے روکنا ہوگا: وزیراعظم
کورونا وبا کی تیسری لہر کو آنے سے روکنا ہوگا: وزیراعظم

By

Published : Jul 13, 2021, 6:21 PM IST

Updated : Jul 13, 2021, 6:56 PM IST

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ کورونا وبا کی تیسری لہر خود سے دستخط نہیں دے گی بلکہ یہ لاپروائی اور سستی اس کا سبب بن سکتی ہے، اس لئے سبھی کو مل کر کووڈ سے متعلق رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرتے ہوئے تیسرے لہر کو آنے سے روکنا ہوگا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نےکووڈ-19 کی صورتحال پر شمال مشرقی ریاستوں کے وزرائے اعلی سے بات چیت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے وبائی امراض کے خلاف جنگ اور ریاستوں کے دشوار گزار خطے کے باوجود جانچ، علاج اور ویکسینیشن کے لئے انفراسٹرکچر بنانے کے لئے عوام صحت کارکنوں اور شمال مشرق کی حکومتوں کی تعریف کی۔

وزیر اعظم نے کچھ اضلاع میں کیسوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا اور جن علاقوں میں کیسز میں اضافہ درج ہوا ہے ان پر خاص نظر رکھنے اور بڑے پیمانے پر وہاں کووڈ سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی کارروائیوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے صورتحال سے نمٹنے کے لئے مائیکرو کنٹینمنٹ پروٹوکول کے استعمال پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے گذشتہ ڈیڑھ برسوں میں اس سلسلے میں حاصل شدہ تجربات اور بہترین طریقہ کار کی نشاندہی کرکے اس کا بھر پور استعمال کرنے کی تلقین کی۔

مزید پڑھیں:

وزیراعظم آج مشرقی ریاستوں میں کووڈ اور ویکسینیشن مہم کا جائزہ لیں گے

وائرس کی تیز رفتار اور تغیر پذیر نوعیت کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے تبدیلیوں کی سخت نگرانی کرنے اور اس کی نئی شکل پر نظر رکھنے کا مشورہ دیا۔

انہوں نے آگاہ کیا کہ ماہرین وائرس کی تبدیل ہونے والی شکلوں اور اس کے اثرات کا مطالعہ کر رہے ہیں۔ ایسے حالات میں، روک تھام اور مناسب علاج بہت اہم ہیں۔

وزیر اعظم نے کورونا سے جیت کے لیے مناسب طرز عمل کو اختیار کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جسمانی دوری، ماسک، ویکسین کی افادیت واضح ہے۔ اسی طرح ، ٹریکنگ اور بروقت علاج ومعالجے کی حکمت عملی ہی اس سے نمٹنے کا موثر طریقہ ہے۔

Last Updated : Jul 13, 2021, 6:56 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details