اردو

urdu

By

Published : Dec 31, 2021, 10:19 PM IST

ETV Bharat / state

Corona Testing Center: مرکز نے کووڈ ٹیسٹنگ سنٹر 24 گھنٹے کھولنے کا فیصلہ کیا

مرکزی وزارت صحت نے تمام ریاستوں کو کووڈ جانچ مراکز کو 24 گھنٹے کھلے Corona Testing Center Open 24 Hours: Center رکھنے کی ہدایت دی ہے۔

کووڈ ٹیسٹنگ سنٹر 24 گھنٹے کھولے جائیں: مرکز
کووڈ ٹیسٹنگ سنٹر 24 گھنٹے کھولے جائیں: مرکز

نئی دہلی: مرکزی وزارت برائے صحت اورخاندانی بہبود نے تمام ریاستوں کو کووڈ جانچ مراکز کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے Corona Testing Center Open 24 Hours اور گھر پر کووڈ جانچ کی حوصلہ افزائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔

وزارت کے سکریٹری راجیش بھوشن نے جمعہ کے روز تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹریوں کو لکھے ایک خط میں کہا کہ ملک میں کووڈ انفیکشن کے تیزی سے پھیلنے کے اشارے Corona cases increase in the country موصول ہوئے ہیں۔

ایسی صورت حال میں ریاستوں کو تمام اسپتالوں، نجی اسپتالوں اور دیگر مراکز پر کووڈ ٹیسٹ کی سہولت کو 24 گھنٹے دستیاب رکھنا چاہیے۔ اس کے علاوہ مشتبہ مریضوں کے گھر پر ہی کووڈ ٹیسٹ کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی بازار میں اس طرح کی سات کٹس دستیاب ہیں جن سے نمونے گھر بیٹھے جانچ کیے جاسکتے ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ملک میں یومیہ 20 لاکھ سے زیادہ کووڈ نمونوں کی جانچ کرنے کی صلاحیت ہے۔ اس لیے کووڈ جانچ کا دائرہ بڑھایا جانا چاہیے۔

مزید پڑھیں:

بھوشن نے کہا کہ اسہال، سر درد، جسم میں درد، گلے میں جلن، کھانسی، بخار، سانس لینے میں دشواری، انتہائی تھکاوٹ، خوشبو اور ذائقہ کی کمی وغیرہ کو کووڈ انفیکشن کی علامت سمجھا جانا چاہیے ۔ ایسے لوگوں کو مشتبہ مریض سمجھنا چاہیے۔

بھوشن نے کہا کہ کووڈ -19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تیزی سے ٹیسٹ ہونا اور اس کی رپورٹ آنا ضروری ہے۔ ابھی رپورٹ آنے میں آٹھ گھنٹے لگ رہے ہیں۔

یواین آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details