اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی میں کورونا سے صحتیابی کی شرح میں گراوٹ - کورونا کیسز

دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کا خطرہ بڑھتا ہی جارہا ہے اور نئے معاملوں کے مقابلے میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد کم ہونے سے صحتیابی کی شرح جزوی گراوٹ کے ساتھ 88.91 فیصد پر آگئی۔

corona
فائل

By

Published : Aug 30, 2020, 10:43 PM IST

فکر کی بات یہ ہے کہ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صحتیاب مریضوں کے مقابلے میں نئے زیرعلاج معاملے بھی 14,700 سے زائد ہوگئے ہیں۔

دہلی حکومت کی وزارت صحت کے مطابق، اس عرصے کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) کے 2،024 نئے کیسز سامنے آئے ، جبکہ 1،249 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

اتوار کے روز دارالحکومت میں متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 73 ہزار 390 ہوگئی۔ اس مدت کے دوران کرونا وائرس پر قابو پانے والوں کی تعداد 1،54،171 ہوگئی ہے۔

ملک میں دہلی کا شمار سب سے زیادہ ریکوری شرح والی ریاستوں میں ہے لیکن تشویش کی بات یہ ہے کہ ٹھیک ہونے والوں کی تعداد نئے مریضوں کے مقابلہ میں کم رہنے سے آج ریکوری شرح میں صرف 89.23 فیصد سے نیچے 89.91 فیصد رہ گئی۔

مزید پڑھیں:

بھارت: ایک دن میں کورونا کے 78 ہزار سے زیادہ معاملے

راجدھانی میں کورونا وائرس انفیکشن سے آج مزید 22 مریضوں کی موت ہوگئی انہیں ملاکر اس جان لیوا وائرس سے اب تک 4,426 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details