اس وبا کا استعمال کرتے ہوئے وہ بہت سے طریقوں سے معلومات حاصل کرکے لوگوں کے بینک کھاتوں میں سیندھ لگا رہے ہیں۔ نہ صرف دہلی پولیس نے بلکہ وزارت داخلہ نے بھی لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اس طرح کے دھوکہ دہی سے بچیں اور لوگوں کو الرٹ رہنے کے لیے کہا گیا ہے۔
معلومات کے مطابق، پولیس کو ایسی بہت سی شکایات موصول ہوئی ہیں، جب لوگوں کو کو فون کرکے ان سے کورونا وائرس کی جانکاری کے نام سے لنک بھیجے جا رہے ہیں۔ ان لنک پراگر کوئی شخص کلک کرتا ہے تو اس کے موبائل میں موجودہ تمام معلومات جعل ساز شخص کے پاس پہنچ جاتی ہے۔
ساتھ ہی اس کے ذریعہ وہ ان کے بینک کھاتوں تک پہنچ جاتا ہے۔اس طرح کے معاملے سامنے آنے کے بعد پولیس نے الرٹ رہنے کو کہا گیا ہے۔
ان طریقوں سے دھوکہ دہی کی جارہی ہے، آن لائن دھوکہ دہی۔ لوگ جعلی ویب سائٹ بنا کر دوا اور دیگر سامان ڈیلی ور کے نام پربینک کھاتوں سے رقم لے رہے ہیں۔
ٹیلی فون فروڈ:جعل ساز لوگوں کو فون کر کے بتا رہے ہیں کہ وہ ان کا رشتہ دار ہے اور ہسپتال میں کورونا کے چلتے منتقل ہیں۔ وہ ان سے علاج کے نام پر روپے طلب کرتا ہے۔