بیجنگ: چین نے میانمار کی سرحد سے ملحق اپنے روئلی شہر میں کورونا وائرس کے دو نئے معاملے سامنے آنے کے بعد منگل کو لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے اور وہاں اس وائرس کی جانچ کا بڑے پیمانے پر پروگرام شروع کیا گیا ہے۔
الجزیرہ کے مطابق دونوں معاملے مغربی یوننان صوبہ کے روئلی شہر میں پائے گئے ہیں۔ مقامی افسران نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ”شہریوں کو گھر پر رہنے کے لئے کہا جارہا ہے اور پیر کی شام سے شہر میں داخل ہونے اور باہر جانے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔