قومی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 1072 نئے معاملوں کی تصدیق ہوگئی ہے اور 117 مزید مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔ دارالحکومت میں پوزیٹیو معاملوں کی شرح 1.53 فیصد پر آ گئی ہے۔
خوشی کی بات یہ ہے کہ صحتیاب لوگوں کی تعداد نئے متاثرہ معاملات کی تعداد سے زیادہ ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3725 فعال کیسوں میں کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے فعال معاملوں کی تعداد 16378 ہوگئی ہے۔ دہلی میں پوزیٹیو شرح 1.53 فیصد ہے ، جبکہ کورونا سے اموات کی شرح 1.67 فیصد ہے۔
دہلی کے محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق اس عرصے کے دوران 1072 نئے معاملوں کی آمد کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 14،22،549 ہوگئی ہے جبکہ 4251 اور مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 13،82،359 ہوگئی ہے۔