اردو

urdu

ETV Bharat / state

ملک میں کورونا انفیکشن کمیونٹی سطح پر نہیں ہے: وزارت صحت - لو اگروال

وزارت صحت کے ترجمان لو اگروال نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملک میں کمیونٹی انفیکشن مرحلہ شروع نہیں ہوا ہے حالانکہ یہ بہت سے علاقوں میں مقامی طور پر دیکھا گیا ہے اور اسے 'کلسٹر آؤٹ بریک' کہا جاتا ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان لو اگروال
وزارت صحت کے ترجمان لو اگروال

By

Published : Apr 15, 2020, 7:07 PM IST

Updated : Apr 16, 2020, 9:22 AM IST

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا کہ 'ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے لیکن اب تک ہم کمیونٹی انفیکشن کے مرحلے پر نہیں آئے ہیں اور یہ سب کچھ پہلے سے کی گئی تیاری اور پہلے مرحلہ میں کئے گئے لاک ڈاؤن اور سماجی دوری کا نتیجہ ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان لو اگروال، ویڈیو

انہوں نے کہا کہ چند علاقوں میں دیکھا گیا کہ وہاں کمیونٹی انفکشن پھیل رہا جیسے ہی ان علاقوں میں معاملات کا پتہ چل جاتا ہے انہیں سنجیدگی سے لیا جاتا ہے اور پورے علاقے کے لیے 'کنٹونمنٹ پلان' تشکیل دے کر اس علاقے کو گھیرے میں لے لیا جاتا ہے اور اس کے آس پاس کے علاقے یعنی 'بفر زون' کی کڑی نگرانی کی جاتی ہے۔

لو اگروال نے کہا کہ 'ملک کے کچھ حصوں میں کورونا کے مریضوں کی زیادہ ہے اور ان سے نمٹنے کے لیے انہیں 'ہاٹ اسپاٹ' کہا جاتا ہے اور اس وقت ملک کے 170 اضلاع میں ایسے علاقے پائے گئے ہیں اور 270 اضلاع ایسے ہیں جو 'نان ہاٹ اسپاٹ' زمرے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس بیماری کے بارے میں مرکزی حکومت کا رویہ 'فوری اور اعلی درجے کی کارروائی' والا رہا ہے اور اسی وجہ سے ہم سماجی فاصلے کے ذریعے اس مرض کو بڑی حد تک روکنے میں کامیاب رہے ہیں۔

لو اگروال نے بتایا کہ 'ملک میں اب تک کورونا وائرس کیسز کی تعداد 11 ہزار 439 تک پہنچ چکی ہے اس کے علاوہ اب تک 377 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ اب تک کورونا وائرس سے 1306 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

Last Updated : Apr 16, 2020, 9:22 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details