منیش سسودیا کو لوک نائک جے پرکاش ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ نائب وزیراعلیٰ 14 ستمبر کو کورونا سے متاثر پائے گئے تھے اور گھر پر ہی آئیسولیشن میں تھے۔
کورونا سے متاثر منیش سسودیا ہسپتال میں داخل - لوک نائک جے پرکاش ہسپتال
کورونا سے متاثر عام آدمی پارٹی (عآپ) لیڈر اور دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کی طبیعت خراب ہونے کے بعد آج انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔
کورونا سے متاثر منیش سسودیا ہسپتال میں داخل
وہ دہلی حکومت کے دوسرے وزیر ہیں جو کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس سے پہلے دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین بھی کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے تھے۔
سسودیا کورونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے 14 ستمبر کو دہلی اسمبلی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے تھے۔