گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کی 18ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد وائرس کے نئے کیسز کم رہنے کی وجہ سے ایکٹیو کیسز میں تقریباً آٹھ ہزار مریضوں کا اضافہ ہوا ہے ۔
اسی عرصہ کے دوران انڈمان نکوبار، اروناچل پردیش، بہار، چھتیس گڑھ، دہلی، گوا، ہماچل پردیش، کرناٹک، کیرالہ، مہاراشٹر، میزورم، اڈیشہ، پڈوچیری، راجستھان، سکم، تمل ناڈو، تلنگانہ اور مغربی بنگال میں مجموعی طور پر 7،946 ایکٹیو کیسز کا اضافہ ہوا ہے، جن میں 3135 کیسز کیرالہ میں ، 1521 کیسز مہاراشٹر میں اور 897 کیسز کرناٹک میں درج ہوئے۔
جمعہ کے روز وزارت صحت کے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 86،052 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 58،18،571 ہوگئی ہے، اسی عرصہ کے دوران 81،177 مریض صحت مند ہوئے ہیں۔
اس کے ساتھ کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 47،56،165 ہوگئی ہے، اسی عرصے کے دوران ملک میں 1،141 مریض فوت ہوئے جس سے جان لیوا وبا سے جان گنوانے والوں کی مجموعی تعداد 92،290 ہوگئی۔
وزارت صحت کی جانب سے آج جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونامتاثرین کی تعداد مندرجہ ذیل ہے:
ریاست…………………ایکٹیو کیسز ……… شفایاب …………. ہلاکتیں
انڈمان نکوبار ----- 189 ---------- 3503 --------- 52
آندھرا پردیش ------------- 69353 -------- 579474 ------ 5558
اروناچل پردیش ------- 2331 ---------- 6071 ------- 14
آسام ------------------- 29830 --------- 135144 ----- 608
بہار ------------------- 13015 --------- 160178 ------ 878
چنڈی گڑھ ------------------ 2482 ---------- 8342 -------- 144
چھتیس گڑھ --------------- 36038 --------- 58833 ------- 752
دادرنگرحویلی دمن دیو --------------- 190 ------------- 2785 --------- 2
دہلی ------------------- 31125 ----------- 224375 ------ 5123
گوا --------------------- 5822 ------------ 24347 ------- 383
گجرات ------------------ 16327 ------------ 109079 ---- 3381
ہریانہ ---------------- 18889 ------------- 98410 ------ 1255
ہماچل پردیش ----------- 3984 ------------- 9252 -------- 150
جموں وکشمیر ------------ 19451 ----------- 48079 -------- 1084
جھارکھنڈ ------------------ 12841 ----------- 62945 ------- 652