ایس آئی آئی نے آج وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اسے محض ویکسین بنانے اور ذخیرہ کی اجازت دی ہے۔ کوویشیلڈ کا ابھی تیسرے مرحلے کا تجربہ جاری ہے اور جب ویکسین مکمل طور پر مؤثر اور قابلِ علاج ہوگی تو وہ اس کی دستیابی کے بارے میں بہ ضابطہ اطلاع دے گی۔
کورونا ویکسین کے 73 دن میں دستیاب ہونے کی خبر کی تردید
سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایس آئی آئی) نے برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی اور دوا ساز کمپنی ایسٹراجینیکا کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کی جا رہی کورونا ویکسین ’کوویشیلڈ‘ کے 73 دن میں بھارت میں دستیاب ہونے کے سلسلے میں میڈیا میں آئی خبروں کی تردید کی ہے۔
کورونا ویکسین کے 73 دن میں دستیاب ہونے کی خبر کی تردید
اس نے کہا ہے کہ کوویشیلڈ کے تجربہ کے کامیاب ثابت ہونے کے بعد ریگولیٹرز کی لازمی منظوری کے بعد ہی ویکسین دستیاب ہوگی۔