ملک میں چوبیس گھنٹوں کے دوران چھتیس گڑھ اور لداخ کو چھوڑ کر تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے ایکٹو کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔
اس دوران مہاراشٹر اور اتر پردیش میں سب سے زیادہ 22474 اور 21398 مثبت کیسز بڑھے ہیں ۔ چھتیس گڑھ میں 2381 اور لداخ میں 24 مثبت کیسز منفی آئے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 2،73،810 نئے کیسز مثبت آئے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 50 لاکھ 16 ہزار 919 ہوگئی ہے۔