ارجنٹائنا میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ وزارت صحت نے پیر کو جاری ایک بیان میں کہا کہ 'آج کورونا وائرس کے 12982 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد 1002662 ہوچکی ہے جس میں سے 803965 مریض شفایاب ہوچکے ہیں'۔
ارجنٹائنا میں کورونا کیسز میں اضافہ - کورونا کیسز میں اضافہ
عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے اسی ضمن میں ارجنٹائنا میں کورونا متاثرین کی تعداد 10 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔
ارجنٹائنا میں کورونا متاثرین کی تعداد 10 لاکھ سے زائد
وزارت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 451 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں جس کے بعد اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 26716 ہوگئی۔
امریکہ، بھارت، برازیل اور روس کے بعد جان لیوا کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد کے لحاظ سے ارجنٹائنا اب دنیا میں پانچویں نمبر پر ہے۔