نئی دہلی: مرکزی حکومت نے کووڈ انفیکشن کے بڑھتے کیسز کے مد نظر تمل ناڈو، کیرالہ، تلنگانہ، کرناٹک اور مہاراشٹر کو محتاط رہنے اور کووڈ کے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایات جاری کی ہے۔ Corona Cases Increase in the Country
مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کے سکریٹری راجیش بھوشن نے تمل ناڈو، کیرالہ، تلنگانہ، کرناٹک اور مہاراشٹر کے پرنسپل سکریٹریوں کو ارسال کئے گئے ایک مکتوب میں کہا ہے کہ گزشتہ دنوں میں کورونا وبا سے نمٹنے کی مشترکہ کوششوں کی وجہ سے کووڈ انفیکشن میں کمی آئی ہے لیکن گزشتہ ایک ہفتے کے دوران انفیکشن میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو یہاں ان خطوط کی ایک کاپی جاری کی ہے۔
بھوشن نے ہر ریاست کے پرنسپل سکریٹری کو ایک الگ خط میں کہا ہے کہ کووڈ انفیکشن کے زیادہ کیسز والے اضلاع اور بستیوں کی نشاندہی کی جانی چاہیے۔ خطوط میں انہوں نے کیرالہ کے 11، تمل ناڈو کے دو، مہاراشٹر کے چھ اور کرناٹک کے ایک اضلاع کا ذکر کیا ہے جہاں کووڈ انفیکشن میں اچانک اضافہ دیکھا گیا ہے۔ Corona Cases Increase in the Country