دارالحکومت دہلی میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ وہیں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد کُل 12319 ہوگئی ہے، جبکہ کورونا سے اب تک 5897 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 660 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ تو وہیں گشتہ 24 گھنٹوں میں 330 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ ڈسچارج یا ہجرت کرنے والے مریضوں کی تعداد 5897 ہوگئی ہے۔