نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 1,334 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر چار کروڑ 46 لاکھ 44 ہزار 076 ہو گئی ہے گزشتہ چند دنوں سے ملک میں متاثرہ کیسز اور اموات کی شرح میں کمی آرہی ہے اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 219 کروڑ 56 لاکھ سے زیادہ ویکسین دی گئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 1557 افراد کووڈ-19 انفیکشن سے صحت ہاب ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 4,40,91,906 ہو گئی ہے اور صحت کی شرح 98.76 فیصد ہے۔ New Corona Cases in India
وزارت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا سے چار مریضوں کی موت ہوئی ہے جس کے بعد اموات کی تعداد 5,28,977 تک پہنچ گئی ہے۔ شرح اموات 1.18 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں جہاں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا انفیکشن کے ایکٹیو کیسز بڑھے ہیں، وہیں باقی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ان کے کیسز کم ہوئے ہیں۔ دریں اثنا، کیرالہ میں بھی 120 ایکٹیو کیسز کم ہونے سے ان کی تعداد 3,885 پر آ گئی ہے۔ اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 67,44,574 تک پہنچ گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 71,354 ہے۔
قومی راجدھانی میں بھی تین زیر علاج معاملوں کی کمی کے ساتھ زیر علاج کی کل تعداد 423 ہوگئی ہے۔ اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 1978693 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 26,507 پر مستحکم ہے۔ کرناٹک میں کووڈ-19 انفیکشن کے 39 معاملے بڑھ کر 2,326 ہو گئے ہیں۔ اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 40,25,331 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 40,296 ہو گئی ہے۔ مہاراشٹر میں کورونا وبا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 2,496 ہے اور اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 79,79,019 ہو گئی ہے۔ یہاں مرنے والوں کی تعداد 1,48,379 ہے۔