دارالحکومت دہلی میں کورونا کیسز میں کمی آئی ہے، یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بدھ کو کورونا وائرس انفیکشن کے 13,287 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس وبا سے 300 مزید افراد کی موت ہوئی۔
دہلی میں کورونا کے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہیلتھ بلیٹن کے مطابق کورونا پازیٹیویٹی کی شرح 17.03 فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح 1.49 فیصد ہے، جو کہ کووڈ۔19 کی دوسری لہر سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔
دہلی میں کورونا کے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری دہلی میں تازہ انفیکشن سے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 82,725 تک پہنچ گئی لیکن گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس بیماری کو 14,071 لوگوں نے شکست دی ہے۔
دارالحکومت میں کل ملاکر 78,035 نمونوں کے ٹیسٹ سے یہ تازہ معاملے سامنے آئے ہیں، جن میں 63,315 آر ٹی پی سی آر / سی بی این اے اے ٹی/ٹرو نیٹ اور 14,720ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ شامل ہیں۔
دہلی میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13,61,986 ہوگئی ہے جبکہ اس وبا سے اب تک 20,310 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔