مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق 13 ستمبر کو ملک بھر میں 1136 متاثرہ افراد فوت ہوگئے، جس سے اب تک اس وائرس سے مرنے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 79 ہزار 722 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کی طرف سے آج جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح 3.0 فیصد ہے۔ اس کے علاوہ گجرات میں اموات کی شرح 2.8 فیصد، مہاراشٹر میں 2.8 فیصد، دہلی میں 2.2 فیصد، مدھیہ پردیش میں 2.0 فیصد، مغربی بنگال میں 1.9 فیصد، جموں و کشمیر میں 1.6 فیصد، تمل ناڈو میں 1.7 فیصد، کرناٹک میں 1.6 فیصد، اترپردیش میں 1.4 فیصد، راجستھان میں 1.2 فیصد، ہریانہ میں 1.0 فیصد، جھارکھنڈ میں 0.9 فیصد، بہار میں 0.6 فیصد، اڈیشہ میں 0.4 فیصد، کیرالہ میں 0.4 فیصد اور آسام میں 0.3 فیصد ہے۔