اردو

urdu

ETV Bharat / state

Batla House Encounter: بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر میں شامل سب انسپکٹر کی سڑک حادثہ میں موت - سب انسپکٹر سنجیو کمار کی سڑک حادثے میں موت

قومی دارالحکومت دہلی کے مسلم اکثریتی علاقہ بٹلہ ہاؤس میں سنہ 2008 میں ہوئے انکاؤنٹر Batla House Encounter میں شامل پولیس انسپکٹر کی سڑک حادثہ میں موت ہوگئی۔

بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر میں شامل سب انسپکٹر سنجیو کمار
بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر میں شامل سب انسپکٹر سنجیو کمار

By

Published : Jan 1, 2022, 7:01 PM IST

نئی دہلی: بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر Batla House Encounter میں پولیس ٹیم کا حصہ رہنے والے سب انسپکٹر سنجیو کمار کی سڑک حادثے میں Batla House Encounter Part Cop Died موت ہوگئی۔ انہیں 28 دسمبر کو بائیک سواروں نے ٹکر ماری تھی جس سے انہیں شدید چوٹ آئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق سنجیو کمار لوچن کو 28 دسمبر کی رات بابا ہری داس نگر پولیس اسٹیشن کے سامنے بائیک سواروں نے ٹکر مار دی تھی جس میں ان کے سر پر شدید چوٹ آئی تھی۔ اس کے بعد انہیں قریبی وینکٹیشور ہسپتال لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب سنجیو کمار اپنی کار پارک کرکے سڑک عبور کررہے تھے۔ تبھی سامنے سے آنے والی تیز رفتار موٹر سائیکل نے انہیں ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا۔ حادثے میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل پر سفر کرنے والے تین نوجوان زخمی بھی ہوئے۔

موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے تمام زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں داخل کرایا تھا۔ اس معاملے میں پولیس نے ایک نوجوان کو بھی گرفتار کیا ہے۔

سنجیو کمار لوچن جنک پوری کے قریب پوشنگی پور گاؤں کے رہنے والے تھے۔

واضح رہے کہ بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر 19 ستمبر 2008 کو ہوا تھا، جس میں دہلی پولیس کے ساتھ تصادم میں دو مبینہ شدت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا تھا جبکہ اسپیشل سیل کے انسپکٹر موہن چند شرما بھی اس انکاؤٹر میں ہلاک ہوئے تھے۔

اس انکاؤنٹر سے پورے ملک میں بحث شروع ہوئی تھی اور الگ الگ سوال اٹھائے جارہے تھے۔

بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر کو انجام دینے پر سنجیو کمار لوچن کو صدر جمہوریہ پولیس میڈل اور گیلینٹری ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

اس کے علاوہ انہیں ہیڈ کانسٹیبل سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور پھر سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی ملی تھی۔ اس وقت ان کی پوسٹنگ بابا ہری داس نگر تھانے میں تھی۔

تفصیلات کے مطابق سنجیو کمار لوچن کو 28 دسمبر کی رات بابا ہری داس نگر پولیس اسٹیشن کے سامنے بائیک سواروں نے ٹکر مار دی تھی جس میں ان کے سر پر شدید چوٹ آئی تھی۔ اس کے بعد انہیں قریبی وینکٹیشور ہسپتال لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب سنجیو کمار اپنی کار پارک کرکے سڑک عبور کررہے تھے۔ تبھی سامنے سے آنے والی تیز رفتار موٹر سائیکل نے اسے ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا۔ حادثے میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل پر سفر کرنے والے تین نوجوان زخمی بھی ہوئے۔

موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے تمام زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں داخل کرایا تھا۔ اس معاملے میں پولیس نے ایک نوجوان کو بھی گرفتار کیا ہے۔

سنجیو کمار لوچن جنک پوری کے قریب پوشنگی پور گاؤں کے رہنے والے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details