نومپنہ: نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھر نے کہا ہے کہ ترقی میں شراکت داری اور صلاحیت سازی میں تعاون بھارت اور کمبوڈیا کے درمیان دوستی کے اہم ستون ہیں۔ کمبوڈیا کے دورے پر گئے دھنکھر نے جمعہ کو یہاں بھارتی برادری کی طرف سے ان کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب میں دونوں ممالک کی قدیم روایت اور مشترکہ وراثت اور ثقافتی رشتوں کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا کمبوڈیا کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر اس ملک کے ساتھ بھارت کے تعلقات کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔ Dhankhar addressed Indian diaspora in Cambodia
انہوں نے کہا کہ یہ بھی اہم ہے کہ وہ نائب صدر کے طور پر اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر کمبوڈیا آئے ہیں۔ اس موقع پر وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، کمبوڈیا کے وزیر ثقافت اور کمبوڈیا میں ہندوستان کے سفیر اور کئی دیگر معززین اور ہندوستانی نژاد شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندو مت، بدھ مت، پالی اور سنسکرت زبانیں دونوں ممالک کے مشترکہ ثقافتی ورثے کی علامت ہیں۔ اسی طرح انگکور واٹ مندر بھی دونوں ممالک کے تعلقات کا عکاس ہے۔