اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: کورونا کے 5879 نئے کیسز، 111 اموات - کورونا صحتیابی کی شرح

دارالحکومت دہلی میں کورونا کا قہر بدستور جاری ہے۔ اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5879 نئے معاملے سامنے آنے سے سنیچر کے روز متاثرہ افراد کی تعداد 5.23 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور 111 افراد کی موت ہونے سے یہ تعداد 8270 پر پہنچ گئی۔

دہلی:کورونا کے 5879 نئے کیسز، 111 اموات
دہلی:کورونا کے 5879 نئے کیسز، 111 اموات

By

Published : Nov 22, 2020, 5:23 AM IST

محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، دہلی میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 523117 ہوچکی ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران 6963 افراد صحت مند ہوئے ہیں جس سے انفیکشن سے نجات پانے والے افراد کی تعداد پونے پانچ لاکھ سے زیادہ یعنی 475106 کو عبور کرچکی ہے۔

اور اس دوران، فعال معاملات کی تعداد میں 1195 کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کےبعد اس طرح کے معاملات کی تعداد اب 39741 رہ گئی ہے جو جمعہ کے روز 40936 تھی۔ دہلی میں ہوم آئسولیشن میں 23587 مریض ہیں۔

تشویش کی ایک اور بات یہ ہے کہ یہاں کنٹینمنٹ زون میں اضافہ ہوا ہے۔ دارالحکومت میں کنٹینمنٹ زونز کی موجودہ تعداد 4633 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ جمعہ کے روز 6608 نئے معاملات درج ہوئے جبکہ 118 افراد کی موت ہوئی۔ تاہم اس عرصے میں 8775 افراد نے کورونا کو شکست بھی دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لوجہاد: 'مذہبی آزادی کو ختم کرنے کی سازش'

ABOUT THE AUTHOR

...view details