نئی دہلی: ملک میں گذشتہ 24گھنٹوں میں کورونا کے 4776 مریض شفایاب ہوئے ہیں ،اب تک کل 100303 مریضوں کے ٹھیک ہونے کے بعد شرح بڑھ کر 48.31 ہوگئی ہے،فی الحال کورونا کے 101497 سرگرم معاملے ہیں جو طبی نگرانی میں ہیں۔
ملک میں کورونا سے ہونے والی اموات کی شرح 2.8 فیصد ہے ۔اس وقت 688 تجربہ گاہیں کورونا کی جانچ میں مصروف ہیں جن میں 480 سرکاری اور 208 نجی شعبے کی ہیں۔ابھی تک کورونا کے 4103233 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور گذشتہ کل 137158 نمونوں کی جانچ کی گئی تھی۔
وزارت صحت کے مطابق ، اس وقت ملک میں 952 کوویڈ مختص ہسپتال موجود ہیں جن میں 1،66،332 آئیسولیشن بیڈ، 21،393 ، آئی سی یو بیڈ ، 72،762 آکسیجن کی سہولت والے بستر ہیں۔ اس کے علاوہ 2391 ڈیڈیکیٹڈ کووڈ ہیلتھ سنٹر ہیں جن میں134945 آئیسولیشن 11027آئی سی یو اور46،875 آکسیجن کی سہولت سے آراستہ بستر ہیں۔
کورونا: صحت یابی کی شرح میں مسلسل اضافہ مرکزی حکومت نے مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر اقتدار علاقوں کو 125.28 لاکھ این-95ماسک اور 101.54 پی پی ای کٹ دستیاب کردی ہے۔
بھارت میں کورونا مریضوں کی صحت یابی کی شرح 15 اپریل کو 11.42 فیصد ، 3 مئی کو 26.59 اور 18 مئی کو 38.29 فیصد تھی اس کے بعد اس میں بہتری آئی اور آج یہ بڑھ کر 48.31 فیصد ہوگئی ہے۔
دنیا کے 14 ممالک میں جہاں کورونا کے زیادہ کیس دیکھے گئے ہیں ، ان کی آبادی بھارت کے برابر ہی ہے لیکن ان میں بھارت کے مقابلہ میں 22.5 فیصد زیادہ کورونا کیسز دیکھے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد 55.2 فیصد زیادہ ہے۔
اگر پوری دنیا میں اموات کی فیصد کو دیکھا جائے تو دنیا میں یہ اوسطا 6.13 فیصد ہے اور بھارت میں اس وقت یہ 2.80 فیصد ہے جو پوری دنیا میں سب سے کم ہے۔ اگر فی لاکھ آبادی میں کورونا اموات کی تعداد کو دیکھا جائے تو یہ پوری دنیا میں 4.9 فیصد ہے لیکن بھارت میں یہ صرف 0.41 فیصد فی لاکھ ہے، بیلجیئم جیسے ملک میں یہ شرح 82.9 فیصد فی لاکھ ہے۔
کورونا: صحت یابی کی شرح میں مسلسل اضافہ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے گذشتہ دو ماہ سے کورونا ٹیسٹنگ کی گنجائش بڑھانے پر توجہ دی ہے اور اب ہر ریاست اور مرکز کے زیر اقتدار ریاستوں میں کورونا ٹیسٹنگ کی سہولیات دستیاب کردی گئی ہیں۔
اس وقت ملک میں 688 لیبارٹریوں میں کورونا ٹیسٹنگ جاری ہے۔ مارچ کے مہینے میں ہماری جانچ کی صلاحیت 20 سے 25 ہزار یومیہ تھی ، جو اب بڑھ کر سوا لاکھ یومیہ ہوگئی ہے۔
حکومت اب کورونا کی جانچ کے لئے ٹرونٹ پلیٹ فارم کااستعمال کررہی ہے۔ یہ تپ دق کے لئے استعمال کیا جارہا تھا اور یہ کورونا کے لئے ایک قابل تصدیق ٹیسٹ ہے اور یہ بنیادی صحت مراکز اور ضلعی سطح کے اسپتالوں میں دستیاب ہے۔ اس سے جانچ کی کارکردگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اس کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ 'بائیو سیفٹی' کی کوئی زیادہ ضرورت نہیں ہے۔
اس کے علاوہ جین ایکسپرٹ پلیٹ فارم سے جانچ کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے اور اس کے لئے نئی مشین بھی آرڈر کی گئی ہے۔ یہ بھی ضلع سطح پردستیاب ہے۔ ملک میں انڈین آر این اے اکسٹریکشن کٹس بڑی تعداد میں میسرہے۔
ملک میں کورونا انفکشن کا پتہ لگانے کے لئے سیرو سروے کیا جارہا ہے اور یہ ملک کے 71 اضلاع میں جاری ہے۔ اس کے نتائج اس ہفتے یا آئندہ ہفتے آجانے کی امید ہے۔