قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ گذشتہ روز دہلی حکومت کے ہیلتھ بلیٹن کے مطابق 'ایک دن میں کورونا کے 2889 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔
وہیں دہلی میں 24 گھنٹوں کے دوران کنٹینمنٹ زون کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
دہلی میں کنٹینمنٹ زون کی تعداد میں اضافہ دراصل 27 جون کے ہیلتھ بلیٹن کے مطابق دہلی میں 315 کنٹنمینٹ زون تھے لیکن گزشتہ روز دہلی حکومت کے ذریعہ بھیجے گئے کنٹنمینٹ زون کی فہرست میں اب کنٹنمینٹ زون کی تعداد بڑھ کر 421 ہوگئی ہے۔
اس فہرست کے مطابق '21 جون کے بعد سے دہلی میں 175 نئے کنٹنمینٹ زون بنائے گئے ہیں۔'
دہلی کے مختلف اضلاع کے بارے میں بات کریں تو سب سے زیادہ کنٹینمنٹ زون جنوب مغربی ضلع میں ہیں۔ یہاں 80 مقامات کو کورونا کا ہاٹ اسپاٹ بنایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ شمالی دہلی میں 59، نئی دہلی میں 21، شمالی مغربی دہلی میں 28، مغربی دہلی میں 25، جنوبی مشرقی دہلی میں 32، جنوبی دہلی میں 56، شاہدرہ میں 38، مشرقی دہلی میں 33، شمال مشرقی دہلی میں 9 اور مرکزی دہلی میں 40 کنٹینمنٹ زون ہیں۔
واضح رہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے ڈاکٹر وی کے پال کمیٹی کی سفارشات کے مطابق 'دہلی حکومت نے نیا کوویڈ رسپانس پلان تیار کیا ہے۔
اس پلان کے مطابق کنٹینمنٹ زونز کی ری میپنگ اور ری ڈیزائننگ کی جارہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پچھلے کچھ دنوں میں کنٹینمنٹ زون کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔