نئی دہلی: کانگریس نے کورونا وائرس سے متاثرہ خاندانوں تک امداد پہنچانے کے لئے اپنی ملک گیر رابطہ مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے اور اوکھلا قانون ساز اسمبلی حلقہ سے آج اس کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔
کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق ممبر پارلیمنٹ پرویز ہاشمی نے اوکھلا اسمبلی حلقہ کے سریتا وہار وارڈ میں عوامی رابطہ کی اس مہم کا آغاز کیا۔
اس دوران، دہلی پردیش کانگریس کے نمائندہ سندر سنگھ پپی نے کہا کہ 'پارٹی کے کارکنان گھر گھر جاکر کورونا وائرس سے متاثرہ تمام خاندانوں کے فارم بھر کر ڈیٹا اکٹھا کریں گے۔ اس میں، کورونا بحران کے دوران خاندان کے کسی ممبر کی موت، ملازمت کا فقدان، کاروبار برباد ہونے، حکومت کی طرف سے کسی بھی طرح کی مدد ملنے جیسے سوالات کے جوابات اکٹھے کیے جائیں گے۔