اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر کے مسئلہ پر کانگریس میں بغاوت کی حد تک اختلاف رائے

ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں متحدہ موقف اختیار کرنے پر زور

کشمیر کے مسئلہ پر کانگریس میں بغاوت کی حد تک اختلاف رائے

By

Published : Aug 6, 2019, 9:31 PM IST

آرٹیکل 370 میں ترمیمات کی منظوری اور ریاست جموں و کشمیر کی تقسیم پر کانگریس پارٹی کے لیڈروں میں بغاوت کی حد تک اختلاف رائے سامنے آنے کے بعد دیر رات کانگریس کی عاملہ میٹنگ ہو رہی ہے۔

کشمیر کے مسئلہ پر کانگریس میں بغاوت کی حد تک اختلاف رائے
اس میٹنگ میں کانگریس کے مستعفی صدر راہل گاندھی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، سونیاگاندھی، غلام نبی آزاد، جیوتی رادتیہ سندھیا سمیت کئی قد آور لیڈران شامل ہیں ۔ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ مدعو کرنے کا مقصد کانگریس میں آرٹیکل 370 کے تعلق سے اتفاق رائے بنانے کی کوشش ہے۔واضح ہو کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کی کئی کانگریس رہنماؤں نے حمایت کی ہے، خود جیوتی رادتیہ سندھیا نے آج ایک ٹویٹ کر کے آرٹیکل 370 کی موافقت کی اس کے علاوہ کانگریس کے سینئر رہنما بھوبنیسور کلیتا نے بھی پارٹی کے موقف کے خلاف بیان دیا۔ جس نے پارٹی کو نہ صرف تشویش میں ڈال دیا بلکہ اس سے پارٹی کی فضیحت بھی ہوئی۔اسی شرمندگی سے بچنے کے لئے کانگریس نے آج اپنے مرکزی دفتر میں ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ بلائی ہے، جس کا مقصد کانگریس میں اتحاد رائے بنانا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details