دارالحکومت دہلی میں پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف سیاسی پارٹیوں کے علاؤہ عوام بھی سڑکوں پر اتر کر اپنا احتجاج درج کرا رہے ہیں اور ڈیزل ،پیٹرول کی قیمتوں کو فوری کم کرنے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔
کانگریسی کارکنان نے دہلی کے مٹیالہ اسمبلی میں کرولا وارڈ کے بلاک صدر راج پال سولنکی کی اور پردھان دھرمیندر مانجھی کی قیادت میں علاقائی رکن اسمبلی گلاب سنگھ کے دفتر میں جاکر دہلی سرکار کے نام میمورنڈم پیش کیا۔