عام انتخابات کے نتائج کے بعد ایک طرف جہاں بی جے پی کے خیمے میں خوشی کی لہر ہو تو وہیں دوسری جانب کانگریس پارٹ کے کارکنان اپنی پارٹی کی قیادت اور حکمت عملی پر سوال اٹھا رہے ہیں۔
اس معاملے میں آل انڈیا شیعہ سنی فرنٹ کے نائب صدر ڈاکٹر نفیس قریشی نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کے دوران کہا کہ بی جے پی جیت میں کانگریس کا بہت بڑا ہاتھ ہے کیوں کہ کانگریس متعدد ریاستوں میں علاقائی پارٹیوں سے اتحاد نہیں کیا جس کی وجہ سے وہاں پر بی جے پی کا امیدوار بآسانی کامیاب ہوگیا۔