آج کانگریس کارکنان دہلی کے نواحی علاقے نوئیڈا میں واقع نوئیڈا اسٹیڈیم میں کسانوں کی بقا کے منصوبے کو نافذ کرانے کے لیے جمع ہوئے کسانوں کی حمایت کرنے پہنچے۔
دہلی میں سیاسی زمین کی تلاش میں کانگریس - نوئیڈا اسٹیڈیم میں کسانوں کی بقا
ملک کے دارالحکومت دہلی میں کانگریس نے اپنی کھوئی سیاسی زمین کی تلاش اور اسے مستحکم کرنے کی کوششوں کو تیز کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
گوتم بدھ نگر میں کانگریس میں نئی جان پھونکنے کے لیے ہائی کمان سے ہدایات موصول ہوئی ہیں کہ کانگریس کارکنان، بی جے پی کی ریاستی حکومت کی منفی پالیسیوں کےخلاف احتجاج کریں اور عوامی مسائل کو دور کرنے اور ان کی خدمات میں اپنا رول ادا کریں۔
اس موقع پر اتر پردیش یوتھ کانگریس کے صدر اوم ویر یادو ،سٹی صدر شہاب الدین، سابق سٹی صدر کرپا رام شرما، اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے رکن ستیندر شرما، یوتھ کانگریس کے ضلعی صدر پرشوتم ناگر، اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے ممبر لیاقت چودھری، سابق سکریٹری دیا شنکر پانڈے، سابق سکریٹری وکرم چودھری، سابق سکریٹری اندرجیت تیواری ، شاکر سیفی وغیرہ موجود تھے۔