منی پور کے وزیر جنگلات کو نا اہل قرار دینے کے فیصلے پر سپریم کورٹ نے فیصلہ صادر کرتے ہوئے کہ پارلیمنٹ سے کہا کہ وہ اسپیکر کے اختیارات پر غور کرے، اس فیصلے کا کانگریس پارٹی نے خیر مقدم کیا ہے۔
کانگریس کے سینیئر رہنما کپل سبل نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ 'اس فیصلے سے پارلیمنٹ کو آئین کی دسویں فہرست میں تبدیلی کرنی پڑے گی اور ایسا کرنے پر ارکان کو نااہل قراردینے کے معاملے میں اسپیکر کی من مانی ختم ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ 'اس فیصلے میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ ارکان کی اہلیت کے سلسلے میں اسپیکر کو تین ماہ کے اندر اندر اپنا فیصلہ دینا ہے، اس میں بڑی بات یہ ہے کہ اگر فیصلہ تین ماہ میں نہیں ہوتا ہے اور اس میں تاخیر ہوتی ہے تو اسپیکر کو تاخیر کی وجوہات بتانی ہو گی۔