اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: کانگریس کا تیمار پور میں 4000 پودے لگانے کا ہدف

دہلی میں کانگریس کا تیمار پور وارڈ میں 4000 پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس مشن کے تحت پارکوں میں پودے لگائے گئے ہیں۔

دہلی: کانگریس کا تیمار پور میں 4000 پودے لگانے کا ہدف
دہلی: کانگریس کا تیمار پور میں 4000 پودے لگانے کا ہدف

By

Published : Jul 21, 2020, 8:13 AM IST

کانگریس نے شمالی دہلی کے تیمار پور وارڈ میں 4000 پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس مشن کے تحت کانگریسی رہنماؤں نے تیمار پور وارڈ میں پارک کے اندر پودے لگائے ہیں۔ تیمار پور کے تمام پارکوں میں جو پودے پہلے لگائے گئے تھے وہ مرجھا چکے ہیں۔ان مقامات پر اب نئے سرے سے شجر کاری مہم شروع کی گئی ہے۔

دہلی: کانگریس کا تیمار پور میں 4000 پودے لگانے کا ہدف

اس سلسلے میں کانگریس کے رہنما کپتان سنگھ سانگوان نے کہا کہ تیمار پور وارڈ میں پودے لگانے کے بعد پھر وہ دوسرے وارڈوں کی طرف بڑھیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ مان سون کے دنوں میں پودے لگانے سے پودوں کی بقا اور نشوونما کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں اور اس دوران ہم سب کو مل کر کوشش کرنی چاہئے کہ اپنے علاقوں میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں اور ان کی دیکھ بھال بھی کریں۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی: خاتون اور نوجوان نے خودکشی کی کوشش کی

پودوں کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ شجرکاری کا بھی خاص خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔

اس وقت فضائی آلودگی میں اضافے دیکھنے کو مل رہا ہے۔ شجرکاری سے ہم کافی حد تک اس پر قابو پا سکتے ہیں۔ اسی تناظر میں کا نگریس کی یہ مثبت کوشش ہے جو آگے بھی جاری رہے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details