اردو

urdu

ETV Bharat / state

Partition Horrible Remembrance Day تقسیم ہند سانحہ کو بی جے پی سیاسی مفاد کے لیے استعمال کر رہی ہے، کانگریس - کانگریس کی بی جے پی پر تنقید

کانگریس میڈیا انچارج جے رام رمیش نے ایک بیان میں کہا کہ 14 اگست کو تقسیم ہند کی زيادتیوں کے یادگاری دن کے طور پر منانے کے پیچھے وزیراعظم کا اصل مقصد انتہائی تکلیف دہ تاریخی واقعات کو اپنے سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرنا ہے۔ Congress on Partition

ملک کی تقسیم کے سانحے کا بیجا استعمال، کانگریس
ملک کی تقسیم کے سانحے کا بیجا استعمال، کانگریس

By

Published : Aug 14, 2022, 12:48 PM IST

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی فطرت ہے کہ وہ سیاسی فائدے کے لیے ہر موقع کا استعمال کرتے ہیں اور اسی ضمن میں وہ تقسیم ہند سانحہ کا سیاسی فائدہ اٹھانے کے لیے تقسیم کی زیادتیوں کا یادگاری دن ' وبھیسیکا اسمرتی دیوس' منا کر سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں۔ Congress Slams BJP

کانگریس کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے سربراہ جے رام رمیش نے اتوار کے روز یہاں ایک بیان میں کہا کہ 14 اگست کو تقسیم کی زيادتیوں کے یادگاری دن کے طور پر منانے کے پیچھے وزیر اعظم کا اصل مقصد انتہائی تکلیف دہ تاریخی واقعات کو اپنے سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرنا ہے۔ اس سانحے میں لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے اور لاکھوں لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ ان کی قربانیوں کو فراموش نہ کیا جائے اور نہ ہی ان کی تذلیل کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ'نفرت اور تعصب کو ہوا دینے کے لیے ملک کی تقسیم کے سانحے کا غلط استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ سچ یہ ہے کہ ویر ساورکر نے دو قومی نظریہ پیش کیا تھا اور جناح نے اسے آگے بڑھایا۔ سردار پٹیل نے لکھا تھا کہ 'مجھے لگتا ہے کہ اگر تقسیم کو قبول نہیں کیا گیا تو ہندوستان کئی ٹکڑوں میں تقسیم ہو جائے گا"۔

کانگریس کے ترجمان نے سوال کیا کہ 'کیا آج وزیر اعظم، جن سنگھ کے بانی شیاما پرساد مکھرجی کو بھی یاد کریں گے جنہوں نے سرت چندر بوس کی مرضی کے خلاف بنگال کی تقسیم کی حمایت کی اور آزاد ہندوستان کی پہلی کابینہ میں شمولیت اختیار کی، جب تقسیم کے دردناک نتائج واضح شکل میں سامنے آرہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Rajni Patil on Tiranga Rallies: ترنگا ریلی بی جے پی کا نیا سیاسی ہتھکنڈا، کانگریس لیڈر رجنی پاٹل

انہوں نے کہا، "یہ افسوسناک صورتحال ہے کہ آج بھی ملک کو تقسیم کرنے کی جدید دور کے ساورکر اور جناح کی کوششیں جاری ہیں۔ انڈین نیشنل کانگریس مہاتما گاندھی، نہرو، پٹیل اور دیگر لیڈروں کی وراثت کو آگے بڑھاتے ہوئے قوم کو متحد کرنے کی کوشش جاری رکھے گی۔ نفرت کی سیاست کو شکست ہوگی"۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details