کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ رافیل جیٹ سودے میں بہت بڑا گھوٹالہ ہوا ہے لیکن وزیر اعظم نریندر مودی جرم ثابت ہونے کے خوف سے اس پورے معاملہ کی جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی(جے پی سی) سے تفتیش کرانے سے گریز کررہے ہیں۔
کانگریس قائد نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کے دوست اس سارے گھوٹالے میں پھنس رہے ہیں اور وہ اپنے تمام دوستوں کو بچانا چاہتے ہیں۔ لہذا اس معاملے کی جے پی سی سے تحقیق نہیں کرانا چاہتے ہیں۔
گاندھی نے ٹوئٹ کیا مودی حکومت جے پی سی تحقیقات کے لئے کیوں تیار نہیں ہے۔ قصوروار دوستوں کو بھی بچانا ہے۔ جے پی سی کو آر ایس کی سیٹ نہیں چاہئے ۔ یہ تمام آپشنز درست ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:آسام کے وزیراعلیٰ آج 150 مسلم دانشوروں سے ملاقات کریں گے
خیال رہے کانگریس شروع سے ہی رافیل سودا میں گھوٹالے کا الزام عائد کرتی رہی ہے۔ پارٹی نے ہفتے کے روز بھی جے پی سی کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ فرانس میں اس گھوٹالے کی تحقیقات کی جارہی ہے، لہذا بھارتی حکومت کو بھی پارلیمانی کمیٹی کے ذریعہ اس کی تحقیقات کرانی چاہئے۔