اردو

urdu

By

Published : Sep 28, 2019, 12:05 AM IST

Updated : Oct 2, 2019, 7:24 AM IST

ETV Bharat / state

پیاز سے فائدہ اٹھارہے بچولیوں پر کارروائی ہو:کانگریس

کانگریس نے آسمان چھو رہے پیاز کی قیمتوں کے لیے بچولیوں کو ذمہ دار قرار دیتےہوئے ان کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔

فائل فوٹو

کانگریس ترجمان گورو بلبھ نے جمعہ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں کی کانفرنس میں کہا کہ پیاز کے بڑھے ہوئے دام کی وجہ سے لوگوں کے گھروں کا بجٹ بگڑ گیا ہے۔
پیاز کی قیمتیں بچولیوں کی منمانی کی وجہ سے ساتویں آسمان پر ہیں لیکن اسے قابو میں کرنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیاز کی بڑھی ہوئی قیمت کا فائدہ عام آدمی یا پیاز پیدا کرنے والے کسانوں کو نہیں مل رہا ہے بلکہ بچولئے اس سے فائدہ اٹھارہے ہیں۔ بچولئے ایک کلوگرام پیاز پر اوسطا 50 روپے کھارہے ہیں لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہورہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پیاز کی وجہ سے عام آدمی اور کسان کو لوٹ کر زبردست فائدہ اٹھارہے بچولیوں پر لگام کسنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہا کہ پیاز کی قیمتیں قابو میں کرنے کے لئے حکومت کو جلد قدم اٹھانا چاہئے تاکہ عام آدمی کی پہنچ میں آسکے۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 7:24 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details