اردو

urdu

ETV Bharat / state

آروگیہ سیتو ایپ پر کانگریس کو اعتراض! - کانگریس

کانگریس پارٹی نے آروگیہ سیتو ایپ پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے اس سے رازداری کے بینادی حقوق کی خلاف ورزی ہونے کی بات کہی ہے۔

congress
congress

By

Published : May 6, 2020, 6:09 PM IST

کانگریس کے رہنما رندیپ سنگھ سرجے والا نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 'اس ایپ کے سلسلے میں جو انکشاف ہوا ہے، اس سے واضح ہو گیا ہے کہ اس میں ہماری پرائیویسی محفوظ نہیں ہے اور پرائیویسی کے بنیادی حقوق کی یہ سنگین خلاف ورزی ہے۔ اس کو لے کر ایک ہیکر نے بتایا کہ اس میں پرائیویسی محفوظ نہیں ہے اور ملک کی کمپیوٹر رسپانس ٹیم نے اس سے جو معلومات مانگی تھی اس نے ان کا جواب دیا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'یہ ایپ 24 گھنٹے ہماری سرگرمیوں پر ایک جاسوس کی طرح نظر رکھتا ہے۔ اس ایپ کو سرکاری شعبے نہیں بلکہ نجی شعبے کی کمپنی نے تیار کیا ہے۔ گو آئی بی بو اور میک مائی ٹرپس نے حکومت کے لیے اس ایپ کو تیار کیا ہے اور سب کو معلوم ہے کہ ان دونوں کمپنیوں میں 40 فیصد ملکیت چین کی ہے۔'

ترجمان نے کہا کہ 'اس ایپ میں جو ڈاٹا پہنچ رہا ہے، وہ کہاں جا رہا ہے اس کی کسی کو معلومات نہیں ہے اور حکومت بھی اس بارے میں کچھ بتانے کو تیار نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details