کانگریس کے ترجمان گورو ولبھ نے اتوارکو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک میں کورونا متاثرین کی تعدادا چھ لاکھ 73 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے۔
وبا کا قہر اتنا زیادہ ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ریکارڈ تعداد میں اس بیماری سے لوگوں کی موت ہوئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 20 ہزارکے قریب پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ پبلک سیکٹر کی کمپنیوں نے وزیراعظم کیئر فنڈ میں پیسہ ڈالا ہے اور 31 مارچ کو چالیس ہزار وینٹی لیٹر کی خریداری کا حکومت نے آرڈر دیا لیکن اسے اب بتانا چاہئے کہ کیا اس فنڈ سے یہ وینٹی لیٹر خریدے گئے۔
ترجمان نے کہا کہ حکومت جب بھی بڑی خریداری کرتی ہے تو اس کے لئے کھلا ٹنڈر طلب کیا جاتا ہے۔ ملک کے عوام کو بتایا جانا چاہئے کہ کیا ان وینٹی لیٹروں کی خریداری کے لئے ٹنڈر طلب کئے گئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ جب ملک میں ڈیڑھ لاکھ میں وینٹی لیٹر خریدا جاسکتا ہے تو حکومت نے چار لاکھ روپے دیکر یہ کیوں خریدا۔ دوسری بات ڈاکٹروں اور سرکاری ڈاکٹروں کے پینل نے کہاکہ وینٹی لیٹر استعمال کے لائق ہی نہیں ہیں۔