اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mega Congress Protest Outside AAP Office نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کو کابینہ سے ہٹانے کا مطالبہ - دہلی کے نائب وزیر اعلی کو کابینہ سے ہٹانے کا مطالبہ

سی بی آئی کے چھاپے کے بعد عام آدمی پارٹی کے دفتر کے قریب کانگریس پارٹی کے کارکنان مظاہرہ کرتے ہوئے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو کابینہ سے ہٹانے کا مطالبہ کرنے لگے۔ کانگریس کارکنان آج اچانک عام آدمی پارٹی کے دفتر کے باہر پہنچے اور دہلی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ Corruption Allegations on Delhi Government Excise Policy

کانگریس
کانگریس

By

Published : Aug 20, 2022, 1:22 PM IST

ملک کے دارالحکومت دہلی میں جمعہ کو حکومت کی ایکسائز پالیسی میں بدعنوانی کے الزامات کے درمیان لیفٹیننٹ گورنر کی طرف سے سی بی آئی انکوائری کی سفارش کرنے کے بعد نائب وزیراعلی منیش سسودیا کے گھر پر سی بی آئی کی جانب سے چھاپہ ماری سے ملک بھر کی سیاست گرما گئی جبکہ اگلے روز بھی دھرنا و مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ CBI Raid at Deputy Chief Minister Manish Sisodia

کانگریس پارٹی کے کارکنوں نے عام آدمی پارٹی کے دفتر کے قریب احتجاج کیا اور سی بی آئی کے چھاپے کے بعد نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو کابینہ سے ہٹانے کا مطالبہ کرنا شروع کیا۔ کانگریس کارکنان آج اچانک عام آدمی پارٹی کے دفتر کے باہر پہنچے اور دہلی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ بتایا جا رہا ہے کہ کانگریس پارٹی کے کارکنوں نے صبح عام آدمی پارٹی کے دفتر کے قریب مظاہرہ کرتے ہوئے سی بی آئی کے چھاپے کے بعد نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو کابینہ سے ہٹانے کا مطالبہ شروع کر دیا، کانگریس پارٹی کے کارکن عام آدمی پارٹی کی دہلی حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی، ریاستی کانگریس کے صدر انیل چودھری، سابق ایم پی ادت راج اور دیگر کانگریس لیڈر وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال سے سسودیا کو فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

کانگریس لیڈر جئے کشن اور مہیلا مورچہ کی صدر امرتا دھون نے کہا کہ عام آدمی پارٹی شراب مافیا کے ساتھ ہے۔ وہ حکومت کو اشتہارات سے بچا رہے ہیں۔ کانگریس کارکنان پنڈت دین دیال اپادھیائے مارگ پر واقع عام آدمی پارٹی کے دفتر کے قریب جمع ہوئے اور منیش سسودیا کو برخاست کرنے کا مطالبہ کیا۔ سی بی آئی نے نئی ایکسائز پالیسی میں منیش سسودیا کو بدعنوانی کے معاملے میں نمبر ون ملزم بنایا ہے۔ اس کے علاوہ 15 دیگر افراد کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:Fir Against Manish Sisodia سی بی آئی نے منیش سسودیا سمیت 15 کے خلاف ایف آئی آر درج کی

نئی ایکسائز پالیسی میں بدعنوانی کے معاملے کی جانچ کر رہی سی بی آئی نے 17 اگست کو کیس درج کیا تھا۔ دو دن بعد یعنی جمعہ کو سی بی آئی کی ٹیم چھاپہ مارنے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی سرکاری رہائش گاہ پر پہنچی تھی۔ سی بی آئی کے چھاپے صبح سے رات تک تقریباً 14 گھنٹے جاری رہے۔ اس دوران سی بی آئی نے منیش سسودیا کے موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر الیکٹرانک آلات کو بھی ضبط کرلیا۔ جب سی بی آئی کی ٹیم 10:30 بجے کے بعد واپس گئی تو نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے پھر سے کہا کہ کوئی بدعنوانی نہیں ہے۔ مرکز کے کہنے پر سی بی آئی چھاپے مار رہی ہے اور ان کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details