اردو

urdu

ETV Bharat / state

Congress promise in Himachal: ریاست میں حکومت بننے پر کانگریس مفت بجلی، پرانی پنشن اور خواتین کو 1500 روپے دے گی: بھوپیش بگھیل

چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے پیر کے روز کہا کہ ہماچل پردیش میں حکومت بننے کے بعد ماہانہ 300 یونٹ مفت گھریلو بجلی اور خواتین کو 1500 روپے ماہانہ دیا جائے گا۔ Congress Promises 300 Units Free Power

ریاست میں حکومت بننے پر کانگریس مفت بجلی، پرانی پنشن اور خواتین کو 1500 روپے دے گی
ریاست میں حکومت بننے پر کانگریس مفت بجلی، پرانی پنشن اور خواتین کو 1500 روپے دے گی

By

Published : Aug 8, 2022, 10:41 PM IST

شملہ:چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے شملہ میں پریس کانفرنس کے دوران یہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت ہر طرح سے ناکام ہو چکی ہے۔ اب اس حکومت کے جانے کا فیصلہ ہو چکا ہے۔ کانگریس کے اقتدار میں آنے کے بعد ریاست کے عوام کو ماہانہ 300 یونٹ مفت گھریلو بجلی ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ 18 سے 60 سال کی خواتین کو ماہانہ 1500 روپے دیئے جائیں گے۔ کانگریس حکومت تمام 68 اسمبلی حلقوں میں اسٹارٹ اپ کے لیے 680 کروڑ روپے کا انتظام کرے گی۔ کانگریس کی حکومت بنتے ہی ریاست میں پرانی پنشن بحال کر دی جائے گی۔ اس کے لیے کسانوں اور باغبانوں کی رقم مرکز کے پاس جمع کرائی جاتی ہے۔ مرکزی حکومت سے لڑائی جاری ہے۔ کسانوں اور باغبانوں کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا۔ کانگریس کے انتخابی منشور کا جلد اعلان کیا جائے گا۔ اس کے لیے ذہن سازی جاری ہے۔

بگھیل نے کہا کہ ریاست میں پانچ لاکھ لوگوں کو روزگار دیا جائے گا۔ لوگ کانگریس کے حق میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ ریاست میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کا فیصلہ ہائی کمان کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو دنوں سے کانگریس کے کئی بڑے لیڈر ہماچل اسمبلی انتخابات کو لے کر غور و خوض کر رہے ہیں۔ ان میں سچن پائلٹ، پرتاپ سنگھ باجوہ، راجیو شکلا سمیت چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھی شامل ہیں۔ ان میں ریاستی کانگریس صدر پرتیبھا سنگھ سمیت پارٹی کے عہدیداراں بھی شامل ہیں۔

یو این آئی

یہ بھی پڑھیں:SC On Minority Status: اقلیتی درجہ ریاستی سطح پر طے کیا جائے گا، سپریم کورٹ

ABOUT THE AUTHOR

...view details