دہلی کانگریس ریاست کے صدر سبھاش چوپڑہ اور پارٹی کے سنیئر رہنما آنند شرما اور اجے ماکن نے انتخابی منشور جاری کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی شدید تنقید کی۔
انتخابی منشور میں کانگریس نے سنیئر شہریوں کو پانچ ہزار روپیے فی ماہ پینشن دینے کا وعدہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ بے روزگاروں کو سات ہزار روپیے بھتہ دینے کا وعدہ کیا ہے۔ نوجوانوں کو 100 دن کا فروغ ہنر پروگرام بھی دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اسکل ٹریننگ کروانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔