اردو

urdu

کانگریس کےسرکردہ رہنماؤں کا صدارتی دعوت میں شرکت سے انکار

By

Published : Feb 25, 2020, 12:55 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 12:34 PM IST

سابق وزیراعظم منموہن سنگھ سمیت مختلف کانگریسی رہنماؤں نے ٹرمپ کی موجودگی میں راج بھون میں منعقد عشائیہ میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔

کانگرس کے سرکردہ رہنماؤں نے عشائیہ کو ٹھکرایا
کانگرس کے سرکردہ رہنماؤں نے عشائیہ کو ٹھکرایا

سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے خرابی صحت کا حوالہ دیتے ہوئے صدر رام ناتھ کووند کے دفتر میں عشائیہ میں شرکت سے معذرت کر لی ہے، اس کے علاوہ انہوں نے راج بھون میں عشائیہ

کی تقریب میں سونیا گاندھی کو مدعو نا کرنے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور حزب اختلاف کے کسی بھی رہنما کے مابین کوئی ملاقات کا اہتمام نہیں کیا گیا ہے۔

راجیہ سبھا میں حزب اختلاف رہنما غلام نبی آزاد اور لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری بھی راشٹرپتی بھون میں عشائیہ میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کانگریس کے 10 سال اقتدار کے دوران دو امریکی صدور نے بھارت کا دورہ کیا لیکن کسی بھی بی جے پی سربراہ کو صدارتی ضیافت میں مدعو نہیں کیا گیا تھا حالانکہ یہ اس وقت کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت تھی۔

ٹرمپ دو روزہ بھارت کے دورے پر ہیں اور عشائیہ کے فورا بعد ہی وہ امریکہ روانہ ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ گزشتہ روز احمد آباد پہنچے تھے جہاں انہوں نے موٹیرا اسٹیدیم ہزاروں افراد سے خطاب کیا تھا نیز تاج محل دیکھنے کے لیے آگرہ بھی گئے تھے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 12:34 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details