کانگریس رہنماؤں نے کہا کہ جو حکومت چینی فوجوں کو سرحد پر ہندوستانی حدود میں داخل ہونے سے روکنا چاہئے تھی وہ اپنے حق کی مانگ کے لئے آرہے کسانوں کو روکنے کے لئے دہلی کی سرحدوں پر ناکہ بندی کررہی ہے۔
کسانوں کے حقوق چھیننے کے لیے دہلی کی سرحدوں کی ناکہ بندی: راہل-پرینکا - سابق کانگریس صدر راہل گاندھی
سابق کانگریس صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کا حق چھین کر اپنے صنعتکار دوستوں کو فائدہ پہنچانا چاہتی ہے۔ اس لئے دہلی کی سرحدوں کی ناکہ بندی کی جارہی ہے۔
کسانوں کے حقوق چھیننے کے لیے دہلی کی سرحدوں کی ناکہ بندی: راہل-پرینکا
راہل گاندھی نے کہا کہ"حکومت کا کام تھا چین کو سرحد پر روکنا، نہ کہ ستیہ گرہ کررہے کسانوں کو دہلی کے بارڈر پر روکنا۔مودی حکومت - نااہل اور متکبر۔‘‘
پرینکا وڈرا نے کہا کہ "بی جے پی اپنے ارب پتی دوستوں کے لئے سرخ قالین بچھاکر ملک کی ساری دولت ان کے حوالے کررہی ہے لیکن کسان اپنا حق مانگنے دہلی آنا چاہتے ہیں تو ناکہ بندی کی جارہی ہے۔‘‘