نئی دہلی:دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات کی گہما گہمی زور و شور سے جاری ہے اب اس میں پارٹی کے اعلی رہنماوں کی شرکت ہونے لگی ہے اور روڈ شو کا سلسلہ بھی دکھائی دینے لگا ہے ۔ایسا ہی نظارہ مسلم اکثریتی وارڈ 189ذاکر نگر میں کانگریس کی امیدوار نازیہ دانش کے روڈ شو میں دیکھنے میں آیا۔
نازیہ دانش کی حمایت کے لئے روڈ شو میں شرکت کرنے آئے کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما اور دہلی کے سابق وزیر و چار مرتبہ رکن پارلیمان رہ چکے پرویز ہاشمی نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کی اور کانگریس کے امیدوار کی جیت کا دعویٰ کیاCongress Leader Parvez Hashmi Exclusively Speak To ETV Bharat Urdu News
Congress Leader Parvez Hashmi دہلی کے عوام بی جے پی اور عام آدمی پارٹی سے نالاں ہیں، کانگریس رہنما - دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات
کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما اور دہلی کے سابق وزیر و چار مرتبہ رکن پارلیمان پرویز ہاشمی ایم سی ڈی کے انتخابات میں کانگریس کی کارکردگی میں نمایاں بہتری کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں میں بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کو لے کر ناراضگی پائی جارہی ہے۔Congress Leader Parvez Hashmi
کانگریس کی ہوا چل رہی ہے :پرویز ہاشمی
یہ بھی پڑھیں:Interview With SP Candidate Ashu Khan میں بلڈر نہیں لیڈر ہوں : آشو خان
واضح رہے کہ اس مرتبہ ذاکر نگر وارڈ 189 ریزرو ہوگیا ہے جس کی وجہ سے تین مرتبہ کانگریس کے کونسلر رہ چکے شعیب دانش نے اس مرتبہ اپنی اہلیہ نازیہ دانش کو امیدوار بنایا ہے اب آنے والے 4 دسمبر کو ہی پتہ چل پائے گا یہ ایم سی ڈی الیکشن کانگیس کے لئے کتنا فائدہ مند رہی۔Congress Leader Parvez Hashmi Exclusively Speak To ETV Bharat Urdu News