قومی دارالحکومت دہلی میں بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر منوج تیواری کی پریس کانفرنس کے دوران بابر پور اسمبلی حلقہ سے کانگریس رہنما محمد پرویز عالم نے اپنے حامیوں کے ساتھ بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی۔
پریس کانفرنس کے دوران منوج تیواری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال پر سوال کھڑے کرتے ہوئے کہا کہ 55 ماہ سے اروند کیجریوال، مودی حکومت پر الزام لگاکر کام کرنے سے بچتے رہے، لیکن اب دو مہینے سے وہ جو کام کررہے ہیں کیا اب انہیں کام کرنے میں کوئی دشواری نہیں ہورہی؟