راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے Opposition leader Malkarjan Kharga نے پارلیمنٹ کے احاطہ میں نامہ نگاروں سے کہاکہ جس واقعہ کے لیے ارکان کو معطل کیا گیا وہ 11 اگست کو پیش آیا تھا لیکن حکومت نے غیر قانونی طریقے سے ارکان کو اگلے سیشن میں معطل کیا۔ جبکہ ضابطہ یہ کہتا ہے کہ ایوان کے غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی House Adjourned Indefinitely ہونے کے بعد پچھلے سیشن کی سرگرمیوں کے سلسلے میں ارکان کو اگلے سیشن میں معطل نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ چیئر مین سے مسلسل گزارش کررہے ہیں کہ ان ارکان کی معطلی غلط ہے اور معطل کیے گئے 12 ارکان کی معطلی منسوخ کی جائے لیکن وہ ایسا کرنے کے لیے بالکل تیار نہیں ہیں۔ ہر گھنٹے ایوان ملتوی ہورہا ہے۔ حکومت نہ تو ایوان کو نہیں چلانا چاہتی ہے اورنہ ہی سماجی مسائل پر بحث چاہتی ہے۔ اسی لیے اپوزیشن کی گزارش کو مسلسل نظر انداز کررہی ہے۔
کانگریس لیڈر Congress Leader نے کہا کہ اگر حکومت معطلی واپس نہیں لیتی ہے تو جہاں یہ ارکان دھرنے پر بیٹھے ہیں، وہاں ان کی پارٹی کے ارکان بھوک ہڑتال کریں گے۔ انہوں نے لوک سبھا میں پارٹی کے ارکان سے بھی اس بھوک ہڑتال میں شامل ہونے کی گزارش کی ہے۔