اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی میں امروہہ کا نام روشن کرنے والا نوجوان - People disturbed at Lockdown

ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ کے بچرون قصبے سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے رہنما عدنان اشرف دہلی میں رات دن عوام کی خدمات کر اپنے شہر کا نام روشن کر رہے ہیں۔

کانگریس کے رہنما عدنان اشرف
کانگریس کے رہنما عدنان اشرف

By

Published : Jun 4, 2020, 5:53 PM IST

لاک ڈاؤن کے دوران عدنان اشرف نے دہلی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور اور غریب مزدوروں کی مدد کی۔ ابھی تک عدنان اشرف کے ذریعہ تقریبا 250 خاندان اور سینکڑوں مزدوروں کو راشن اور کھانا پہنچایا گیا ہے۔ عدنان اور ان کی ٹیم مسلسل لوگوں کی خدمت کر رہی ہے۔ عدنان اور ان کی ٹیم کا ارادہ ہے کہ لاک ڈاؤن کی مدت تک اس خدمت کو جاری رکھیں گے۔

دہلی میں امروہہ کا نام روشن کرنے والا نوجوان

عدنان اشرف نے بتایا کہ 'لاک ڈاؤن کے دوران ملک کے حالات بہت خراب ہو چکے ہیں۔ ہمیں اس بات کا بہت غم ہے'۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے دہلی میں مختلف مقامات پر غریبوں کی مدد کی۔ جس نے انہیں فون کر کے مدد مانگی ان کی مدد کی۔

عدنان نے بتایا کہ 'ہم نے کچھ لوگوں کا علاج کرایا ہے۔ جو لوگ گھر کا کرایا نہیں دے پا رہے تھے ان کے گھر کا کرایا دیا ہے۔ ہم یہ مدد تب تک جاری رکھیں گے جب تا لاک ڈاؤن رہتا ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details